لبنان: اسرائیلی بمباری میں مزید 47 افراد شہید، مجموعی تعداد 3,980 ہو گئی

گزشتہ آدھی رات سے لے کر آج دوپہر تک مزید 47 افراد شہید اور97 زخمی ہوئے، لبنانی وزارت صحت

June 19, 2026 · بام دنیا
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

بیروت: لبنان کی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ آدھی رات سے لے کر آج دوپہر تک جنوبی لبنان اور وادیِ بقاع کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی طیاروں کی شدید بمباری کے نتیجے میں مزید 47 افراد شہید اور 97 زخمی ہو گئے ہیں۔

وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سب سے ہولناک حملہ ‘حروف’ کے علاقے میں ہوا، جہاں 3 خواتین سمیت 9 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 14 زخمی ہوئے۔

الدویرمیں ایک بچے اور خاتون سمیت 6 افراد شہید۔، حبوش میں7 افراد شہید۔عرب سلیممیں ایک بچے سمیت 3 افراد شہید۔تل ابیض میں بعلبک کے قریب واقع اس علاقے میں 3 افراد شہید ہوئے۔

اس کے علاوہ الشرقیہ، کفر سیر، القطرانی، نبطیہ، دیر الزہرانی، کفر رمان، کفر جوز، جبشیت، قعقعية الجسر، عدشیت، الريحان، عبا، العباسيہ اور عین برضائی کے علاقوں سے بھی ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات ملی ہیں۔

لبنانی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ سال 2 مارچ سے اب تک لبنان پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3,980 ہو چکی ہے، جبکہ 12,001 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔