فیفا ورلڈ کپ:پیراگوئے نے ترکی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا

میچ کا واحد فیصلہ کن گول پیراگوئے کے مڈفیلڈر میٹیاس گالارزا نے صرف 64ویں سیکنڈ میں اسکور کیا، جو ٹورنامنٹ کے تیز ترین گولز میں شمار کیا جا رہا ہے۔

June 20, 2026 · اسپورٹس

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں پیراگوئے نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ترکی کو 0-1 سے شکست دے دی اور ایونٹ سے باہر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق میچ کا واحد فیصلہ کن گول پیراگوئے کے مڈفیلڈر میٹیاس گالارزا نے صرف 64ویں سیکنڈ میں اسکور کیا، جو ٹورنامنٹ کے تیز ترین گولز میں شمار کیا جا رہا ہے۔

میچ کے دوران پیراگوئے کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب پہلے ہاف کے اضافی وقت میں مڈفیلڈر میگوئل المیرون کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا، جس کے بعد ٹیم نے 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل جاری رکھا۔

اس کے باوجود پیراگوئے نے منظم دفاعی حکمت عملی اپناتے ہوئے ترکی کے مسلسل حملوں کو ناکام بنایا اور برتری برقرار رکھی۔

یہ فتح پیراگوئے کے لیے اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے، کیونکہ اس سے قبل ٹیم کو اپنے افتتاحی میچ میں امریکا کے ہاتھوں 1-4 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔