جے ڈی وینس ایران مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ

جوہری معاہدے اور لبنان جنگ بندی پر بات چیت متوقع ہے

June 21, 2026 · بام دنیا

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران اور امریکہ کے درمیان جاری سفارتی رابطوں کے سلسلے میں سوئٹزرلینڈ روانہ ہو رہے ہیں۔
روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے دورے کا دورانیہ ایک سے دو روز ہو سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نائب امریکی صدر کے دورے کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات میں پیش رفت کا جائزہ لینا اور لبنان میں جنگ بندی کے حوالے سے جاری سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال بھی زیر بحث آ سکتی ہے۔