ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان۔ امریکہ کی تردید
آبنائے ہرمز پر کشیدگی بڑھ گئی۔ ایران کے اعلان پر امریکہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی جنوبی لبنان میں کارروائیوں کے ردعمل میں آبنائے ہرمز کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے، تاہم امریکی فوج نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے تہران اور واشنگٹن کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔
امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا بھی شامل ہے۔ یہ اہم بحری گزرگاہ دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل کا راستہ سمجھی جاتی ہے۔
ایران کے بیان کے بعد امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان ٹِم ہاکنز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’بحری آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے اور امریکی افواج صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ یہ سلسلہ برقرار رہے۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’ایران کا آبنائے ہرمز پر کوئی کنٹرول نہیں۔