امریکہ ایران مذاکرات 21 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے۔پاکستان بھی شریک

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تکنیکی مذاکرات کا فیصلہ

June 21, 2026 · بام دنیا

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات 21 جون کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ان مذاکرات میں امریکا، ایران، پاکستان اور قطر کے نمائندے شریک ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ مذاکرات اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد فالو اپ کے طور پر منعقد کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان ثالث کے طور پر مذاکراتی عمل میں سہولت فراہم کرتا رہے گا اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت طے شدہ مفاہمت کو آگے بڑھانے کا مقصد رکھتا ہے۔

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ خطے میں امن کے فروغ کے لیے اپنے ثالثی کردار کو جاری رکھے گا۔