جے ڈی وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے۔ ایران سے مذاکرات آج متوقع
جوہری معاہدہ اور لبنان جنگ بندی۔ امریکی ترجیحات واضح ہیں
June 21, 2026 · بام دنیا
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے، جہاں اتوار کو برگن اسٹاک اسکی ریزورٹ میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے پہلے دور کا انعقاد متوقع ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے دو روزہ دورے پر واشنگٹن سے روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکہ کو امید ہے کہ جوہری معاملے پر پیش رفت ہوگی، جبکہ لبنان میں جنگ بندی کے حوالے سے بھی مثبت پیش رفت کی توقع ہے۔ ان کے مطابق یہ دونوں معاملات امریکی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے نمائندے اسٹیو وٹکاف اورجیرڈ کشنر پہلے ہی ہفتے کی صبح سوئٹزرلینڈ پہنچ چکے تھے تاکہ مذاکراتی عمل کی تیاری کو حتمی شکل دی جا سکے۔