وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرنی صدر سمیت اہم ملاقاتیں

خطے میں امن کی کوششیں پر پاکستان اور ایران متفق

June 21, 2026 · قومی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر، وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں خطے کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقاتوں کے دوران اسلام آباد اور تہران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے بعد خطے میں امن و استحکام کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے حکام نے اس پیش رفت کو علاقائی سطح پر پائیدار امن کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔

ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت خطے میں کشیدگی کم کرنے اور استحکام کی طرف اہم پیش رفت ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ محسن نقوی کا دورہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکراتی عمل میں پاکستان کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے تناظر میں اہمیت رکھتا ہے۔

ادھر دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق آئندہ تکنیکی مذاکرات میں مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا۔