وزیر اعظم شہبازشریف۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر سوئٹزر لینڈ پہنچ گئے
برگن اسٹاک میں اہم تکنیکی مذاکرات، پاکستان کا کردار نمایاں
وزیراعظم شہبازشریف ایران امریکہ مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے ہیں ان کے ہمراہ فیلڈ مارشل اور اعلیٰ ثالثی کردار ادا کرنے والے عاصم منیر بھی سوئٹزرلینڈ پہنچے ہیں۔
یہ مذاکرات اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (MoU) کے فریم ورک کے تحت سوئس ریزورٹ برگن اسٹاک میں جاری ہیں۔
سوئٹزرلینڈ کے اس ریزورٹ سے موجود ہمارے نمائندے کے مطابق آرمی چیف کی آمد کے بعد مذاکراتی عمل میں اہم سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ پہنچنے کے مناظر، فیلڈ مارشل سید عاصم مُنیر کے ہمراہ کل برگن اسٹاک میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد سے متعلق اعلیٰ سطح کے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔۔!! pic.twitter.com/xX78OC4Qhs
— Khurram Iqbal (@khurram143) June 21, 2026
وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سوئٹزرلینڈ میں بین الاقوامی واٹر ٹریٹی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، جہاں عالمی سطح پر آبی وسائل کے انتظام اور پانی سے متعلق معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔