سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں امریکہ۔ ایران۔ پاکستان کی اعلیٰ شخصیات شریک

فیلڈمارشل عاصم منیر، جے ڈی وینس اور دیگر اعلیٰ حکام مذاکراتی عمل کا حصہ بنیں گے

June 21, 2026 · بام دنیا

سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں کون کون شرکت کرنے جا رہا ہے اس بارے میں اب تک سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے مذاکراتی وفد کی قیادت پارلیمان کے سپیکر باقر قالیباف کریں گے۔

تاہم اُن کے ساتھ اس ایرانی وفد میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی، ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری علی باقری کنی، نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی اور وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی شامل ہیں۔

امریکہ کی جانب سے مذاکرات کے اس دور میں وفد کی سربراہی نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے جبکہ اُن سے ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور مشرقِ وسطیٰ کے لیے ایلچی سٹیو وٹکوف بھیں وفد میں شامل ہیں۔

تاہم پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سوئٹزرلینڈ میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔