فیفا ورلڈ کپ 2026: اسپین نے سعودی عرب کو 40 سے پچھاڑ دیا

کامیابی کے بعد اسپین کی ٹیم گروپ ایچ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی۔

June 22, 2026 · اسپورٹس
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اسپین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی عرب کو 0-4 سے شکست دے دی جبکہ انجری کے بعد واپسی کرنے والے نوجوان اسٹار لامین یامال نے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

گروپ ایچ کے اس اہم مقابلے میں لامین یامال نے دو ماہ بعد انجری سے صحت یاب ہو کر میدان میں واپسی کی اور آغاز ہی سے اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔

اسپین کو پہلے میچ میں کیپ ورڈی کے خلاف بغیر گول کے برابری کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم اس بار لا روخا نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے سعودی دفاع کو بے بس کر دیا۔

لامین یامال نے میچ کے 10ویں منٹ میں گول کرکے اسپین کو برتری دلائی اور ٹیم کی گول اسکورنگ کی مشکلات کا خاتمہ کیا۔ یہ گول انہیں میکل اویرزبال  کی جانب سے ملنے والے شاندار پاس پر حاصل ہوا۔

اس کے بعد اویارزابال نے بھی پہلے 24 منٹ میں دو گول اسکور کیے اور اسپین کو مضبوط برتری دلا دی۔دوسرا گول کارنر کک کے نتیجے میں آیا جہاں دانی اولمو کی جانب سے بنائے گئے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اویارزابال نے گیند کو جال کی راہ دکھائی، صرف تین منٹ بعد اویارزابال نے ایک اور گول اسکور کیا، یہ ان کا قومی ٹیم کے لیے گزشتہ 13 میچز میں 14واں گول تھا۔

اس کامیابی کے بعد اسپین کی ٹیم گروپ ایچ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے اور ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔