گوادر میں سیکیورٹی اہلکار کی شہادت : ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا

یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سنایا جب ملزمان اور ان کے وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر رکھا تھا۔

June 22, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ: انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے گوادر میں ایک سکیورٹی اہلکار کی شہادت کے مقدمے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بی وائی سی کے رہنما صبغت اللہ شاہ کو عمر قید کی سنا دی۔

یہ سزا سال 2024 میں گوادر میں ‘بلوچ راجی مچی’ کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکار کی  شہادت کے مقدمے میں سنائی گئی ہے۔

 انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد علی مبین نے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سنایا جب ملزمان اور ان کے وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر رکھا تھا، جبکہ گرفتار رہنما 12 جون سے ڈسٹرکٹ جیل ہدہ میں دھرنے پر ہیں۔

 بی وائی سی نے جولائی 2024 میں گوادر کے میرین ڈرائیو پر مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنا دیا تھا، جس کے دوران یہ واقعہ پیش آیا تھا۔