ایم کیو ایم کے مطالبات وزیراعظم کو پیش۔شہبازشریف کی کمیٹی بنانیےکی ہدایت

اسلام آباد میں ملاقات، شہری علاقوں کے لیے ترقیاتی پیکج پر زور

June 23, 2026 · قومی

ایم کیو ایم نے بلدیاتی حکومتوں پرمجوزہ آئینی بل، سندھ میں گورنرشپ اور ایم کیو ایم کےلاپتا کارکنان کی بازبی پر بھی گفتگو کی: ذرائع/ فائل فوٹو

ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم سے ملاقات میں اپنے مطالبات پیش کیے۔

اسلام آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی جس میں خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور امین الحق شامل تھے ۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور رانا ثناءاللہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے چار نکات پر گفتگو کی گئی اور پارٹی نے شہری علاقوں کے لیے ترقیاتی پیکج کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے بلدیاتی حکومتوں سے متعلق مجوزہ آئینی بل، سندھ میں گورنرشپ اور لاپتا کارکنان کی بازیابی کے معاملات پر بھی بات کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے آئینی بل اور لاپتا کارکنان کے معاملے پر کمیٹی بنانے کی ہدایت دی ہے۔