سوات میں تیزرفتار فلائنگ کوچ نے فٹ پاتھ پرمزدوروں کوکچل دیا۔2جاں بحق
چار باغ میں حادثہ، دو زخمی
June 23, 2026 · قومی
فائل فوٹو
سوات میں تیز رفتار فلائنگ کوچ نے فٹ پاتھ پر بیٹھے مزدوروں کو کچل دیا۔
سوات کے علاقے چار باغ میں تیز رفتار فلائنگ کوچ نے فٹ پاتھ پر بیٹھے مزدوروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق حادثے میں دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔مزدوروں کی لاشوں اور زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق مزدوروں کی شناخت بلال اور ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔
ٹیگز: