ایران کا شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین کیلیے 3 روزہ تعطیل کا اعلان
شہید سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی تدفین اور نماز جنازہ ہفتہ اور اتوار بمطابق 4 اور 5 جولائی 2026 کو تہران کے گرینڈ مصلیٰ میں ہوگی، ایرانی میڈیا
فائل فوٹو
تہران: ایران کی حکومت نے شہید سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی تدفین کی تقاریب کے سلسلے میں دارالحکومت تہران میں تین روزہ تعطیل کا اعلان کردیاہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر اور تدفین اور دعائیہ تقاریب کے انچارج حسن حسن زادہ نے بتایا کہ شہید سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی تدفین اور نماز جنازہ ہفتہ اور اتوار بمطابق 4 اور 5 جولائی 2026 کو تہران کے گرینڈ مصلیٰ میں ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ شہید علی خامنہ ای کی تدفین 6 جولائی کو ہوگی اور اس دوران صوبہ تہران میں 3 روزہ چھٹی ہوگی۔
یاد رہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ فروری میں امریکا اور سرائیل نے حملے میں شہید ہوگئے تھے، ان کے ساتھ خاندان کے متعدد افراد، پاسداران انقلاب کی اعلیٰ قیادت اور دیگر اہم رہنما شہید ہوگئے تھے۔