شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے
شاہد اختر کی نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد اسلام آباد کے سیکٹر ایچ-8 میں ادا کی جائے گی،
سابق قومی فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے ہیں۔ شعیب اختر نے اپنے بھائی کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں اور خیر خواہوں کو دی۔
اپنے پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ ان کے پیارے بھائی شاہد اختر اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں اور وہ اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہو چکے ہیں۔
انہوں نے مرحوم کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
شعیب اختر کے مطابق شاہد اختر کی نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد اسلام آباد کے سیکٹر ایچ-8 میں ادا کی جائے گی،
جس میں اہل خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب شرکت کریں گے۔
شاہد اختر کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد کھیلوں اور سماجی حلقوں سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے،
جبکہ شعیب اختر کے مداح بھی ان کے غم میں شریک ہیں اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کر رہے ہیں۔