فیصل آباد میں 8 سالہ شکیل کا افسوسناک قتل

۔8سالہ بچہ شکیل گزشتہ روز گھر سے بوتل خریدنے کے لیے نکلا تھا، جہاں سے وہ لاپتہ ہو گیا

June 24, 2026 · قومی
فیصل آباد میں 8 سالہ شکیل کا افسوسناک قتل فیصل آباد کے علاقے چک نمبر 71 جے بی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔8سالہ بچہ شکیل گزشتہ روز گھر سے بوتل خریدنے کے لیے نکلا تھا، جہاں سے وہ لاپتہ ہو گیا۔ آج اس کی لاش ایک رہائشی گھر کے واش روم سے برآمد ہوئی
عینی شاہدین اور مقامی لوگوں کے مطابق بچے کو اغوا کیا گیا، زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ واقعے کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں لوگوں کا بڑا ہجوم جمع ہو گیا اور شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے
https://x.com/iihtishamm/status/2069708711791374782?s=20

یہ واقعہ چند روز قبل سرگودھا میں 7 سالہ منتہٰ زہرا کے قتل کے بعد سامنے آیا ہے، جس سے پنجاب بھر میں بچوں کی حفاظت کے حوالے سے شدید تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابھی تک ملزم کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوئی، البتہ مقامی لوگ فوری کارروائی اور مجرم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں بچوں کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ والدین سے گزارش ہے کہ بچوں پر نظر رکھیں اور اکیلے باہر نہ بھیجیں۔