ایران اور مصر کا سنسنی خیز مقابلہ 11 گول سے برابر

دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، تاہم مصر مطلوبہ نتیجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

June 27, 2026 · اسپورٹس

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے میں ایران اور مصر کے درمیان کھیلا گیا اہم مقابلہ 1-1 گول سے برابر ختم ہوگیا، جس کے نتیجے میں مصر نے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔

برابر کے اس نتیجے کے بعد مصری ٹیم نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں راؤنڈ آف 32 میں اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، تاہم مصر مطلوبہ نتیجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

دوسری جانب انگلینڈ نے اپنا آخری گروپ میچ کھیلے بغیر ہی ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی یقینی بنا لی۔ اسپین کے ہاتھوں یوراگوئے کی شکست نے انگلش ٹیم کے لیے اگلے مرحلے کی راہ ہموار کر دی۔

اگرچہ سوئیڈن، ایکواڈور، بوسنیا و ہرزیگووینا اور پیراگوئے بھی چار، چار پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں، تاہم مختلف گروپس کے نتائج کے باعث انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم رہی اور اس نے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔