ٹیکس ریٹرن کا نیاقانون۔مقررہ تاریخ کے بعد کتنا سرچارج لگے گا؟

فنانس ایکٹ کے تحت یکم جولائی سے نافذ ہوجائے گا

June 29, 2026 · امت خاص

فنانس ایکٹ 2026کے تحت یکم جولائی 2026سے نافذ ہونے والے نئے قانون کے مطابق، ٹیکس 2026 ریٹرن کی مقررہ تاریخ (30ستمبر 2026)کے بعد فائل کرنے والوں کو ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ(اے ٹی ایل) میں شامل ہونے کے لیے 25,000روپے کا سرچارج ادا کرنا ہوگا۔شراکتی کاروبار کے لیے 50ہزار اور کمپنیوں کے لیے 1لاکھ روپے مقررہیں۔

ریٹرن مقررہ تاریخ تک فائل کر دیا جائے تو سرچارج نہیں لگے گا۔

اگر مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد ریٹرن فائل کرتے ہوئے کمشنر کو یہ انڈرٹیکنگ دی جائے کہ آئندہ چھ ماہ تک کوئی پراپرٹی خریدی یا منتقل نہیں کرائی جائے گی، تو ایسی صورت میں بھی 25ہزار روپے سرچارج ادا کیے بغیر ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل ہونے کی گنجائش موجود ہے۔

نئے قانون کے تحت لیٹ فائلر کی شق ختم ہوجائے گی۔