ایران کا فرانس، عمان کو آبنائے ہرمز سے باردوی سرنگوں کی صفائی کی اجازت دینے سے انکار

آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنے کا مجاز صرف ایران ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ ایران فرانس اور عمان کو آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگوں کی صفائی کی اجازت نہیں دے گا۔

اپنے بیان میں ایرانی نائب وزیرخار جہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنے کا مجاز صرف ایران ہے، کسی اور کو آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگوں کی صفائی کے عمل میں شامل نہیں کریں گے۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ فرانس اپنی اشتعال انگیزی سے حساس اور پیچیدہ صورتحال کو مزید پیچیدہ نہ کرے۔

عرب میڈیا کے مطابق فرانس اور عمان نے جمعے کو آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگوں کی صفائی میں تعاون کا اعلان کیا تھا۔