سونے کی قیمت میں مسلسل کمی،فی تولہ مزید سستا ہوگیا
فی تولہ سونے کی قیمت 4,100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 836 روپے ہو گئی
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث آج بھی سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 41 ڈالر کمی کے بعد 4,024 ڈالر پر آ گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی دیکھنے میں آئے۔
آل پاکستان صرافہ بازار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4,100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 836 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3,515 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 64 ہزار 228 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 25 سینٹ مہنگی ہو کر 58.70 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 25 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 349 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 22 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 443 روپے میں فروخت ہونے لگی۔