افغانستان میں کارروائیوں پر بھارت کے الزامات بے بنیاد ہیں،دفتر خارجہ

کسی دوسرے ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنے والے ملک کی جانب سے ایسے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

July 1, 2026 · اہم خبریں

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں سے متعلق بھارت کے حالیہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں دہشت گرد عناصر کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف اپنی کارروائیاں قومی سلامتی کے تقاضوں کے مطابق انجام دیں، جبکہ اس حوالے سے بھارت کے الزامات حقائق پر مبنی نہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ بھارت بعض دہشت گرد گروہوں کی معاونت اور سرپرستی میں ملوث ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ کسی دوسرے ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنے والے ملک کی جانب سے ایسے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

پاکستان نے اس معاملے پر اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں اور ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔