سردار تنویر الیاس اور علی شان سونی کا پی پی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ

دونوں رہنماؤں نے اپنے استعفے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ارسال کر دیے ہیں۔

July 1, 2026 · قومی

 

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس اور وزیر حکومت علی شان سونی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اپنے استعفے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ارسال کر دیے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ سردار تنویر الیاس نے آئندہ عام انتخابات کے لیے وسطی، نیلم اور پونچھ کے حلقوں سے پارٹی ٹکٹ کی درخواست دی تھی، تاہم ٹکٹ جاری نہ ہونے پر انہوں نے بطور احتجاج پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز آزاد کشمیر کی سیاست کے لیے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سردار تنویر الیاس کسی دوسری سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کریں یا آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کریں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس پیش رفت سے آزاد کشمیر کی انتخابی سیاست میں نئی صف بندیاں سامنے آ سکتی ہیں، جبکہ ممکنہ سیاسی فیصلوں پر مختلف حلقوں کی نظریں مرکوز ہیں۔