اسلام آباد: آوارہ کتے کو مارنے کیلیے فائرنگ ، گولی 2 بچوں کو جا لگی

زخمی بچوں کو فوری طبی امداد کے لیے پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا۔

July 1, 2026 · قومی
زخمی ہونے والے بچے

زخمی ہونے والے بچے

اسلام آباد کے علاقے ترامڑی چوک، ایچ بی ایس ہسپتال کے عقب میں واقع گلی میں آوارہ کتے پر فائرنگ کے دوران 2 بچے زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ایک آوارہ کتا مبینہ طور پر بچوں پر حملہ آور تھا، جس پر محلے کے ایک شخص نے کتے کو مارنے کی غرض سے پستول سے فائر کیا۔ تاہم گولی مبینہ طور پر غلطی سے 2 بچوں کو جا لگی، جس کے نتیجے میں دونوں بچے زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمی بچوں کو فوری طبی امداد کے لیے پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا۔

شہزاد ٹاؤن پولیس کے مطابق دونوں بچے پولی کلینک ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، ان کی حالت خطرے سے باہر (اسٹیبل) ہے، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ مزید معلومات موصول ہونے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔