سوات، سیف اللہ جھیل میں سیاحوں سے بھری کشتی الٹنے سے 6 جاں بحق

کشتی میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد سوار تھے، 2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ، ترجمان ریسکیو

July 1, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

سوات: سیف اللہ جھیل کے مقام پر سیاحوں سے بھری کشتی الٹنے کے نتیجے میں 6 سیاح جاں بحق ،2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا، علاج کے لیے ہسپتال منتقل ، تعلق پنجاب سے تھا ۔

پولیس کے مطابق کشتی میں ایک ہی خاندان کے8 افراد سوار تھے کہ دورانِ سفر کشتی الٹ گئی۔جاں بحق ہونے والوں میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

‏وزیراعلی سہیل آفریدی نے حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے غفلت یا کوتاہی ثابت ہونے پر ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔