چیف جسٹس پاکستان کا بڑا فیصلہ، چاروں ہائی کورٹس کے لیے انٹرویو کمیٹیاں تشکیل

سندھ ہائی کورٹ کی کمیٹی میں بھی انہی نمایاں قانونی شخصیات کے ساتھ جسٹس ظفر احمد راجپوت شامل ہوں گے۔

July 2, 2026 · قومی

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ملک کی چاروں ہائی کورٹس میں نئے ججز کی تقرری کے لیے انٹرویو کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے قائم انٹرویو کمیٹی کی سربراہی جسٹس حسن اظہر رضوی کریں گے۔

اسی طرح سندھ ہائی کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے انٹرویو کمیٹی کی سربراہی جسٹس عامر فاروق کے سپرد کی گئی ہے۔

لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹس کی کمیٹیوں میں جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس سرفراز ڈوگر، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، فاروق ایچ نائیک، علی ظفر اور احسن بھون شامل ہوں گے۔

سندھ ہائی کورٹ کی کمیٹی میں بھی انہی نمایاں قانونی شخصیات کے ساتھ جسٹس ظفر احمد راجپوت شامل ہوں گے۔

بلوچستان ہائی کورٹ کی کمیٹی میں جسٹس محمد کامران خان ملاخیل کی شمولیت بھی شامل ہے جبکہ دیگر ارکان وہی رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق یہ کمیٹیاں امیدواروں کے انٹرویوز اور جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر کے نئے ججز کی تقرری کے لیے سفارشات تیار کریں گی۔