آئی جی پولیس آزاد کشمیر کا مدینہ مارکیٹ کا دورہ
تاجر برادری نے آئی جی پولیس کا خیر مقدم کیا اور شہر میں معمول کے مطابق جاری کاروباری سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا۔
مظفرآباد میں آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے مدینہ مارکیٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تاجروں اور شہریوں سے ملاقات کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال اور کاروباری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر تاجر برادری نے آئی جی پولیس کا خیر مقدم کیا اور شہر میں معمول کے مطابق جاری کاروباری سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا۔
آئی جی پولیس نے تاجروں اور شہریوں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہر میں معمولاتِ زندگی بحال ہیں اور مختلف علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رہیں گے۔
مظفرآباد کی مدینہ مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ آئی جی پولیس آزادکشمیر نے تاجروں سے ملاقات کے دوران مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔
تاجر برادری اور عوام کا واضح مؤقف ہے کہ آزادکشمیر میں امن، استحکام اور رواداری ہی اولین ترجیح ہیں۔ انتشار پھیلانے والے عناصر کے… pic.twitter.com/S61Qyz6DSB— Anti Terror Truth (@AntiTerrorTruth) July 2, 2026
دورے کے دوران تاجروں سے مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ شہریوں سے امن، یکجہتی اور قانون کی پاسداری برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق شہر میں صورتحال معمول کے مطابق ہے اور عوام کی سہولت اور تحفظ کے لیے سکیورٹی انتظامات بدستور برقرار ہیں۔