جماعت اسلامی کا 48 گھنٹوں میں ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان
پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی عوام دشمن فیصلہ ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کو عوام کے ساتھ ناانصافی قرار دیتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ آئندہ 48 گھنٹوں میں ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کریں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں جنگ سے پہلے کی سطح پر آچکی ہیں، اس کے باوجود حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں صرف ایک روپے 97 پیسے کی کمی کر کے عوام کو حقیقی ریلیف سے محروم رکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہ کرکے عوام کے مفادات کو نظر انداز کیا ہے اور یہ فیصلہ عوام دشمن پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی پیٹرولیم قیمتوں میں معمولی کمی کے خلاف آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کرے گی۔