خامنہ ای کی ننھی نواسی کے چھوٹے تاںوت نے سب کو آبدیدہ کردیا
ایک معصوم بچے کا جنازہ کسی بھی خاندان کے لیے سب سے بڑا اور بھاری صدمہ ہوتا ہے، اور اس چھوٹے سے تابوت نے دیکھنے والے ہر انسان کو خون کے آنسو رُلا دیا۔
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
تہران: ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی ننھی نواسی کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے دوران انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، جہاں معصوم بچی کے چھوٹے سے تابوت کو دیکھ کر جنازے میں شریک تمام افراد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا اور ایرانی میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز نے دیکھنے والوں کے دلوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ ایک معصوم اور ننھی جان کے اس دنیا سے رخصت ہونے کے غم نے جہاں پورے خاندان کو نڈھال کر دیا، وہی جنازے کے شرکاء بھی اس گہرے صدمے سے شدید متاثر نظر آئے۔
موقع پر موجود ذرائع کے مطابق، جب معصوم بچی کا چھوٹا سا تابوت لایا گیا تو وہاں موجود ہر شخص کی سسکیاں نکل گئیں۔ رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای اور خاندان کے دیگر بزرگوں سمیت تمام شرکاء اس الوداعی گھڑی میں شدید غمزدہ اور آبدیدہ دکھائی دیے۔ ایک ننھے وجود کا یوں اچانک چلے جانا پورے ماحول کو سوگوار کر گیا۔
سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی بڑی تعداد بچی کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعائیں کر رہی ہے۔ معصوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت دینے کے لیے ہر طرف سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔