ریڈ کارڈ کے معاملے پر فیفا صدر سے بات کی، ٹرمپ نے اعتراف کر لیا
میں نے فیفا کو نہیں بتایا کہ کیا فیصلہ کرنا ہے،فیفا کی کمیٹی نے فیصلہ کیا اور یہ بہتر فیصلہ تھا، تقریب سے خطاب
فائل فوٹو
واشنگٹن: امریکی صدرنے ٹرمپ اکاؤنٹ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج باقاعدہ طور پر ٹرمپ اکاؤنٹ کو فعال کررہے ہیں، مائیکرون کمپنی نے ٹرمپ اکاؤنٹ کیلئے 250 ملین ڈالر کا اعلان کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ ہماری فوج بہترین فوج ہے جس کا مظاہرہ وینزویلا میں کیا گیا، ایران کے ساتھ معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں،ہماری فوج نے ایران کو عسکری لحاظ سے شکست دی، ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا، میں نے کہا تھا 4 سال میں اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر ہوگی، ایک سال کے اندر ہی مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔