ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسدِ خاکی عراق پہنچا دیا گیا

نجف اشرف اور دیگر مقدس مقامات پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد میت کو دوبارہ ایران منتقل کیا جائے گا۔

فوٹو عراقی میڈیا

فوٹو عراقی میڈیا

نجف اشرف عراق: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسدِ خاکی جنازے کے جلوس اور الوداعی رسومات کے سلسلے میں پڑوسی ملک عراق کے مقدس شہر نجف اشرف پہنچا دیا گیا ہے۔ عراقی سرکاری ٹیلی ویژن نے تابوت کی نجف آمد کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کا یہ سفر ایران اور عراق کے مختلف مقدس مقامات اور شہروں سے گزر رہا ہے، جہاں لاکھوں سوگوار ان کے آخری دیدار اور جنازے میں شریک ہو رہے ہیں۔ عراقی ذرائع کے مطابق نجف اشرف اور دیگر مقدس مقامات پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد ان کی میت کو دوبارہ ایران منتقل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ جنازے کی ان کثیر(کثیر المرحلاتی) رسومات کا یہ سفر ایران کے شہر مشہد مقدس میں اختتام پذیر ہوگا، جو مرحوم سپریم لیڈر کا آبائی وطن بھی ہے۔ آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں واقع حضرت امام رضا علیہ السلام کے مقدس روضے میں 9 جولائی کو کی جائے گی۔