لورالائی میں 4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،شہری خوفزدہ

کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

July 8, 2026 · قومی

بلوچستان کے ضلع لورالائی اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز لورالائی سے تقریباً 31 کلومیٹر مشرق کی جانب واقع تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ احتیاطاً گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کھلے مقامات کا رخ کیا۔

تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔