مظفرگڑھ: ہیلمٹ نہ پہننے پر105 چالان، 2 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ

چالان آنے پرمعلوم ہوا کہ موٹرسائیکل میرے نام پر رجسٹرڈ ہے، شہری

July 8, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

مظفرگڑھ : ہیلمٹ نہ پہننے پر شہری کے 2 لاکھ 10 ہزار روپے کے 105 چالان ہوگئے۔

شہری کا کہنا ہے کہ دسمبر 2024 میں بغیر رجسٹریشن والی موٹرسائیکل شو روم پربیچ چکا تھا، شو روم مالک نے ملی بھگت سے رجسٹریشن میرے نام کرادی۔

اگست 2025 سے اب تک 105 چالان ہوچکےہیں، چالان آنے پر اب معلوم ہوا کہ موٹرسائیکل میرے نام پر رجسٹرڈ ہے، غیرقانونی رجسٹریشن کرانے پر شو روم مالک کیخلاف درخواست دی ہے۔