کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی

بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی جو مئی2026 کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ،نوٹیفکیشن جاری

July 8, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کردی اور فی یونٹ 34 پیسے کا اضافہ کردیا۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھرکے لیے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے جو مئی2026 کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے-الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا اور اضافےکا اطلاق رواں ماہ جولائی کے بلوں میں کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی پی اے نے مئی کی مذکورہ ایڈجسٹمنٹ میں 82 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا تاہم نیپرا نے 32 پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔