ایران کے جنوب مغربی شہراہواز کے قریب امریکی حملے میں3 افرادشہید،متعدد زخمی
حملے کے بعد امدادی اور طبی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ایران کے جنوب مغربی شہر اہواز کے نواحی علاقے میں ہونے والے ایک حملے میں کم از کم تین افراد کے شہید اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملہ صبح کے ابتدائی اوقات میں اہواز کے مضافاتی علاقے میں کیا گیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد امدادی اور طبی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
خوزستان کے نائب گورنر برائے سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے امور نے بتایا کہ حملے میں ایک مقام کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ واقعے کے بعد ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد اور حملے سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لینے اور مزید معلومات اکٹھی کرنے میں مصروف ہیں۔