امریکہ نے تہران اور مشہد کے درمیان ریلوے لائن تباہ کردی
متاثرہ ریلوے حصے کی مرمت کا کام جاری ہے اور ٹرین سروس جلد بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔حکام
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی حملے میں تہران سے مشہد جانے والی ریلوے لائن کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث مسافر ٹرین سروس متاثر ہوئی ہے۔
ایرانی ریڈیو ٹیلی ویژن (IRIB) کے مطابق گولستان صوبے میں ریلوے پل کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد مشہد کی جانب جانے والی ریل آمد و رفت عارضی طور پر روک دی گئی۔
Following the criminal U.S. attack early this morning on a section of the Tehran-Mashhad railway, passenger train services have been disrupted.
— IRIB (Islamic Republic of Iran Broadcasting) (@iribnews_irib) July 9, 2026
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ریلوے حصے کی مرمت کا کام جاری ہے اور ٹرین سروس جلد بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
امريكا تستهدف البنى التحتية الايرانية
💥قصف أمريكي عنيف لخط السكك الحديدية في جولسنان الذي يربط ايران بالصين عبر تركمستان شمالي غرب ايران
💥الخط المستهدف يتجه شمالاً نحو الحدود التركمانستانية ويطلق عليه (سرخس)، وهو طريق تجاري مهم باتجاه آسيا الوسطى والصين.. pic.twitter.com/ydHHZC6AIj— كريم الحسيني (@Karimalhussaini) July 9, 2026
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران پیش آیا، جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں بنیادی تنصیبات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔