ایرانی، قطری وزرائے خارجہ کا اہم رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

معاہدوں کی پاسداری ہی خطے میں استحکام اور اعتماد کی بحالی کے لیے ضروری ہے۔

July 9, 2026 · بام دنیا
ایرانی، قطری وزرائے خارجہ کا اہم رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

ایرانی، قطری وزرائے خارجہ کا اہم رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور خطے میں کشیدگی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

قطری وزیر خارجہ نے بات چیت کے دوران زور دیا کہ خطے میں مزید تناؤ سے بچنے کے لیے سفارتی ذرائع کو ترجیح دی جائے اور تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کو مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) میں طے شدہ شرائط پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدوں کی پاسداری ہی خطے میں استحکام اور اعتماد کی بحالی کے لیے ضروری ہے۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے رابطے برقرار رکھنے اور سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔