مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا
عوام انصاف اور جوابدہی کے خواہاں ہیں اور اس مطالبے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکت
ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی جانب سے اپنے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ذمہ دار عناصر کو ان کے اقدامات کا جواب دینا ہوگا اور شہداء کے خون کا حساب لیا جائے گا۔
ایرانی خبر رساں ادارے فارس سے منسوب بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ عوام انصاف اور جوابدہی کے خواہاں ہیں اور اس مطالبے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق، شہداء کے خون کا بدلہ لینا ایک عزم ہے اور اس سلسلے میں ذمہ داروں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اس سے قبل پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے بھی آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران کو متنبہ کیا تھا کہ کسی بھی ممکنہ کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا۔
مجتبیٰ خامنہ ای کے سپریم لیڈر کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا اہم عوامی بیان قرار دیا جا رہا ہے، جس میں انہوں نے اپنے والد کی ہلاکت کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے انصاف اور جوابدہی پر زور دیا۔