پشاور میں گریڈ 18 کے سرکاری افسر کی خودکشی

جاوید صنم نامی افسر نے اپنے گھر میں خود کو گولی ماری، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

July 12, 2026 · جرم وسزا

پشاور میں خیبرپختونخوا حکومت کے گریڈ 18 کے ایک سرکاری افسر گھر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے ابتدائی طور پر واقعے کو مبینہ خودکشی قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاوید صنم نامی افسر نے اپنے گھر میں خود کو گولی ماری، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مرحوم کے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ جائیداد سے متعلق تنازع چل رہا تھا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ایس پی کینٹ محمد جنید کھرل کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک شواہد سامنے آنے کے بعد ہی واقعے کی مکمل حقیقت واضح ہو سکے گی۔