بلوچستان: ضلع واشک میں فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور جاں بحق
دہشت گردوں کی تلاش کیلیے سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
فائل فوٹو
کوئٹہ: ضلع واشک میں فائرنگ کے واقعے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور جاں بحق ہو گئے ہیں۔
واشک کے ڈپٹی کمشنر عبدالمجید سرپارہ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ واشک کی تحصیل ماشکیل میں پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم افراد نے ایک دکان پر فائرنگ کرکے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدوروں کو جاں بحق کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے بزدل دہشت گردوں نے معصوم اور نہتے مزدوروں کو نشانہ بنایا ، جاں بحق ہونےو الے مزدوروں میں محمد بلال ، محمد حسن، محمد قدیر، محسن اور بلال شامل ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی تلاش کیلیے سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔