بحرین میں ایک بار پھر خطرے کے سائرن بج اٹھے
وزارتِ داخلہ نے شہریوں کو پرسکون رہنے،فوری قریبی محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی
July 13, 2026 · بام دنیا
بحرین میں ایک مرتبہ پھر خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں۔
بحرین کی وزارتِ داخلہ نے اپنے بیان میں شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبرانے کے بجائے پرسکون رہیں اور فوری طور پر قریبی محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں۔
وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہدایات میں عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں اور سرکاری اداروں کی جانب سے جاری ہونے والی مزید ہدایات کا انتظار کریں۔