کویت کا فضائی دفاع متحرک، دشمن کے فضائی اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے

کویتی فوج کا دعویٰ، فضائی حدود میں حملے ناکام، دھماکے دفاعی کارروائی کا نتیجہ

July 13, 2026 · بام دنیا

کویت کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام ملکی فضائی حدود میں داخل ہونے والے “دشمن کے فضائی اہداف” کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر رہا ہے۔

فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں سنی جانے والی دھماکوں کی آوازیں فضائی دفاعی نظام کی جانب سے حملوں کو ناکام بنانے اور دشمن کے اہداف کو فضا ہی میں تباہ کرنے کے نتیجے میں آئیں۔

جنرل اسٹاف نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی اور سیکیورٹی سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور افواہوں سے گریز کرتے ہوئے صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے