ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان ،معاوضہ وصول کریں گے
خود کو 'آبنائے ہرمز کا گارڈین اینجل' کہلانے کا دعویٰ
فائل فوٹو
واشنگٹن: سابق امریکی صدر اور موجودہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی سخت خارجہ اور معاشی پالیسی کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ دنیا کی اہم ترین تجارتی آبی گزرگاہ، آبنائے ہرمز کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لے گا اور اس سیکیورٹی کے بدلے دیگر ممالک سے باقاعدہ معاوضہ بھی وصول کرے گا۔
فوکس نیوز کو دیے گئے ایک حالیہ ٹیلی فونک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم اس آبنائے کو اپنے پاس رکھنے جا رہے ہیں اور ممکنہ طور پر ہم ہی اسے چلائیں گے۔ ہم آبنائے ہرمز کے محافظ بنیں گے۔ شاید ہم خود کو ‘آبنائے ہرمز کا گارڈین اینجل’ (محافظ فرشتہ) کہیں گے۔ اور اس کام کے لیے ہمیں باقاعدہ ادائیگی (ری ایمبرس) کی جانی چاہیے۔