بحرین میں تیسری بار فضائی حملے کا سائرن،شہریوں کو فوری پناہ لینے کی ہدایت
امریکا، ایران کشیدگی کے دوران بحرین میں ایک بار پھر ایئر ریڈ الرٹ جاری
امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں بحرین میں آج صبح تیسری مرتبہ فضائی حملے کے خطرے کے سائرن بجا دیے گئے، جس کے بعد ملک میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا۔
بحرین کی وزارت داخلہ نے ہنگامی اعلامیے میں شہریوں اور رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ پناہ گاہوں یا گھروں کے اندر منتقل ہوجائیں اور کسی بھی غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔
وزارت نے عوام پر زور دیا کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں، متعلقہ اداروں کی ہدایات پر مکمل عمل کریں اور حفاظتی اقدامات اختیار رکھیں۔ یہ رواں صبح تیسرا موقع ہے جب بحرین میں فضائی حملے کے خطرے کے پیش نظر ایئر ریڈ سائرن بجائے گئے ہیں، جس سے خطے میں جاری کشیدہ صورتحال کی سنگینی مزید واضح ہو گئی ہے۔