ابوظبی میں امریکی سفارت خانہ،دبئی میں قونصل خانہ عارضی طور پر بند
ان تاریخوں کے دوران جن شہریوں کو ملاقات کا وقت دیا گیا تھا، وہ نہ آئیں
July 14, 2026 · بام دنیا
ابوظبی میں امریکی سفارت خانے اور دبئی میں قونصل خانے نے اعلان کیا ہے کہ خطے کی سکیورٹی صورتحال کے باعث 13 سے 15 جولائی (موجودہ ہفتے کے پیر، منگل اور بدھ) کے دوران تمام قونصلر خدمات منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اعلان میں کہا گیا ہے کہ ان تاریخوں کے دوران جن شہریوں کو ملاقات کا وقت دیا گیا تھا، وہ نہ آئیں اور نئے وقت سے انھیں بعد میں آگاہ کر دیا جائے گا۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گذشتہ چند دنوں کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان فوجی کشیدگی میں شدت آئی ہے۔