ایران کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
الجفیر بیس پر اسلحہ گودام،سیٹلائٹ مواصلاتی مرکز اور امریکی فوجیوں کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔
July 14, 2026 · بام دنیا
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین میں واقع الجفیر کے امریکی فوجی اڈے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔
آئی آر جی سی کے مطابق حملوں میں اسلحے کے متعدد گوداموں، سیٹلائٹ مواصلاتی مرکز اور امریکی فوجیوں کی رہائش و تعیناتی کے لیے استعمال ہونے والی ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ میزائل اور ڈرون حملے آج شروع کیے گئے جوابی کارروائی کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ “نصر 2” کے نام سے جاری یہ فوجی آپریشن بدستور جاری ہے۔