ٹرمپ نے ایران پر نئے حملوں سے متعلق کانگریس کو باضابطہ آگاہ کر دیا

امریکہ کی ایران کے خلاف نئی کارروائیاں، کانگریس کو نوٹیفکیشن جاری

July 14, 2026 · بام دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باقاعدہ طور پر کانگریس کو اطلاع دی ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔

10 جولائی کو امریکی صدر نے سینیٹر چک گراسلی کو ایک خط لکھا، جس میں انھوں نے بتایا کہ فوجی سرگرمیاں 7 جولائی سے دوبارہ شروع ہوئی ہیں۔

خط میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ حملے دفاعی نوعیت کے ہیں اور ان کا مقصد ’امریکی شہریوں اور امریکہ کے ملکی و غیرملکی مفادات کا تحفظ‘ کرنا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کارروائیاں ’محدود، متوازن اور پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت کی گئی ہیں، اور انھیں اس انداز میں انجام دیا گیا ہے کہ شہری جانی نقصان کو کم سے کم رکھا جا سکے۔‘

ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ’میں یہ رپورٹ کانگریس کو مکمل طور پر آگاہ رکھنے کی اپنی کوششوں کے تحت پیش کر رہا ہوں، جیسا کہ وار پاورز ریزولوشن کے مطابق ضروری ہے۔‘

اس قرارداد کے تحت صدر پر لازم ہے کہ کسی فوجی حملے کے آغاز کے 48 گھنٹوں کے اندر قانون سازوں کو اس بارے میں آگاہ کریں۔