ایران کا اردن میں امریکی فضائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کادعویٰ

اردن میں امریکی فوجی اڈہ نشانہ، ایران نے کارروائی کو جوابی اقدام قرار دے دیا

July 14, 2026 · بام دنیا

ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن میں واقع ایک امریکی فضائی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں امریکی فوج کی ایک اہم تنصیب اور مقام کو نشانہ بنایا گیا، جسے مبینہ طور پر ایران پر حملوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ “امریکی مجرموں کو ان کے اقدامات کی سزا دینے” کے لیے بیلسٹک میزائل داغے گئے۔

اس سے قبل ایران اور اردن دونوں نے حملے کی تصدیق کی تھی، تاہم اردن کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ ملکی فضائی دفاعی نظام نے اردنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے چار میزائل مار گرائے۔