بحرین میں چوتھی بار فضائی خطرے کے سائرن۔ عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایت
ایران کے میزائل و ڈرون حملوں کے دعوے کے بعد بحرین میں ہائی الرٹ
July 14, 2026 · بام دنیا
بحرین میں آج صبح ایک بار پھر فضائی خطرے کے سائرن بج اٹھے، جو آج کے دوران چوتھی مرتبہ سنے گئے ہیں۔
بحرین کی وزارت داخلہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے قریبی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔
اس سے قبل ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بحرین میں موجود امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔