ایران کے چابہار میں امریکی میزائل حملہ۔ریسکیو واچ ٹاور دوبارہ نشانہ بن گیا
تنصیب سمندری سلامتی اور ماہی گیروں کی تلاش و امداد کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
July 15, 2026 · بام دنیا
ایرانی مقامی میڈیا کے مطابق ایران کے ساحلی شہر چابہار میں واقع ایک بحری واچ ٹاور پر امریکہ نے دوسرا میزائل حملہ کیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نشانہ بننے والی یہ تنصیب شہری مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے اور اس کا استعمال سمندری سلامتی، بحری نگرانی اور سمندر میں لاپتا یا مشکل میں پھنسنے والے ماہی گیروں کی تلاش اور امدادی کارروائیوں کے لیے کیا جاتا ہے۔
تاحال اس حملے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان یا مزید نقصانات کی سرکاری تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔