مجھے ڈیڈ لائن دینا پسند نہیں، ایران کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ

آئندہ حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا کہ ایران کے ساتھ کسی ممکنہ معاہدے کی گنجائش بنتی ہے یا نہیں۔

July 16, 2026 · بام دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ وہ کسی بھی معاملے پر ڈیڈ لائن دینا پسند نہیں کرتے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنا رویہ بہتر بنانا ہوگا اور اسے موجودہ صورتحال کا مکمل ادراک ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی قیادت مذاکرات کی خواہاں ہے اور معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے۔ ان کے مطابق آئندہ حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا کہ ایران کے ساتھ کسی ممکنہ معاہدے کی گنجائش بنتی ہے یا نہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کو جلد شکست ہوگی، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ ایران نے سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے دور میں گرفتار کی گئی ایک امریکی خاتون کو رہا کر دیا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو خیرسگالی کا اظہار قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی۔